۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام اشفاق وحیدی

حوزہ / حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: جو ظلم بے گناہ مظلوم فلسطینی عوام پر ڈھایا جا رہا ہے اقوام متحدہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی ادارے عملی اقدامات کریں۔ جمعۃ الوداع کو رہبر کبیر حضرت امام خمینی (رہ) کے حکم پر بیت المقدس کی آزادی کے لیے یوم القدس قرار دیا گیا جو پوری دنیا میں منایا جا رہا ہے۔ دنیا میں عوام پر مظالم ڈھانے والوں کے خلاف برائت کا اعلان کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آسٹریلیا کے معروف مذہبی رہنما حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے آسٹریلیا کے کیپٹل شہر کانبرا میں نماز جمعہ کے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اسرائیل کی سیاہی کاریاں کھل کر دنیا میں سامنے آ گئی ہیں۔ ہر ذی شعور شخص سمجھ چکا ہے کہ تمام خطوں میں اسرائیل امن کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا: دہشت گردی، فرقہ واریت اور ظلم و زیادتی کے پیچھے استعاری طاقتیں کارفرما ہیں۔ محروموں مظلوموں کا سہارا واحد نظام ولایت ہے جو تمام کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: اپنے حقوق کے حصول کے لیے جو بیداری کی تحریک چلی ہے اس کی حمایت اور مدد ہونی چاہئے تاکہ فلسطین، یمن، عراق، بحرین، افغانستان کی مظلوم عوام پر سے ظلم کا خاتمہ ہو سکے اور لوگ سکھ کا سانس لے سکیں۔

قدس کی آزادی کسی ایک مکتب کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .